: پی آئی سی ٹی ایک جدید کنٹینر ٹرمینل ہے جس میں منصوبہ بندی کے تحت لنگر گاہوں کی گہرائی 13اعشاریہ5 میٹر رکھی گئی ہے۔ یہ کمپنی انٹر نیشنل کنٹینر ٹرمینل کے نام سے جانے والےعالمی ٹرمینل آپریٹرز کا حصہ ہے جنکی مسلسل نگرانی کی بدولت ہم مختصر وقت میں اپنے اہداف کو تکمیل تک پہنچا پائے ہیں۔

وژن

کراچی بندرگاہ پر تجارت کے

لئے من پسند کنٹینر ٹرمینل بننا

مشن

بین الاقومی تجارت کے لئےکسٹمر کی ضرورت کو سامنے رکھتے ہوئے سروسز فراہم کرنے والا قابل اعتماد ترین پورٹ گیٹ وے بننا

پی آئی سی ٹی راہ میں حائل دشواریوں کو قابل تحسین طور پر دور کرنے کی کوششوں میں مشغول ہے اور معقول و مناسب طریقہِ کار اور معیار کو بنائے رکھے کے لئے بھرپور کوشش کر رہا ہے۔ اعلیٰ عہدوں پر منصب بہترین عملہ مل کر کمپنی کے وژن کو پورا کرنے پر کام کر رہا ہے۔

بنیادی

اقدار

ترقی

ہمارے کام کرنےکا مقصد آگے بڑهنا ہے: انفرادی ترقی، کاروباری ترقی، اور ایک عالمی ادارے کی حیثیت سے ترقی۔ زندگیوں کی بقاء سے بڑھ کر ہم ذاتی اقدار اور وقار کے لئے کام کرتے ہیں ۔ ہم اس بات میں یقین رکھتے ہیں کہ جیسے جیسے ہم خود کو ذاتی اور پروفیشنل طور پر بہتر کرتے جاتے ہیں تو ساتھ ساتھ پی آئی سی ٹی کی متواتر ترقی اور استحکام کا سبب بنتے ہیں۔

جان فشانی

ہم اپنے کام کو اولین درجہ دینے کے غرض سےاور ایمان داری سے ذمے داریاں نبھانے پر یقین رکھتے ہوئےاپنے اہداف پر بہت محنت سے کام کرتے ہیں ۔ ہم اپنی طے شدہ ذمے داریوں سے بڑھ کر کام کرنے پر رضامند رہتے ہیں۔ ہماری کمپنی میں درمیانے درجے کی کو ئی جگہ نہیں ہے۔ مرکوز، پابندِ وقت اور وقف شدہ چند ایسی خصوصیات ہیں جن پر پی آئی سی ٹی کا عملہ سمجھوتہ نہیں کرتا۔

ہمدردی

ہم احساس کرتے ہیں؛ ہم احترام کرتے ہیں۔ ہم پی آئی سی ٹی کو متحرک رکھنے کے غرض سے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو یقینی بناتے ہیں اور اس لئے بھی کہ بندرگاہ کے تمام متعلقین کے ساتھ ہمارا رشتہ مستحکم رہے۔ ہم اپنے خاندانوں کو چلانے کے لئے، اپنے واجبات کی ادائیگی کے لئے یا کسی ضرورت مند رشتے دار یا پڑوسی کی معاونت کے لئے کام کرتے ہیں۔ ایک دوسرے کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے اور ایک دوسرے پر انحصار کو مانتے ہوئے پی آئی سی ٹی نے جو معیار حاصل کیا ہے اس کی بناء پر ہم کام کی جگہ پر یگانگت کی قدر کرتے ہیں اور اس کے لئے کوشاں ہیں۔

احتساب

ہم اپنے کام کی قدر کرتے ہیں اور اپنے افعال کی ذمے داری اٹھاتے ہیں۔ اس بات پر یقین رکھتے ہوئے کہ کام میں مثبت سوچ اور خود اعتمادی نا صرف ہمارے لئے بلکہ کمپنی کے لئے بھی مثبت نتائج پیدا کرتی ہے، ہم مثبت رویہ رکھتے ہیں۔ پی آئی سی ٹی اور اس کا عملہ تعیناتی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

جائز کاروباری سرگرمیاں

پاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل (پی آئی سی ٹی) کی بنیاد ایک ٹرمینل آپریٹنگ کمپنی کے طور پر رکھی گئی اور اس نے مخصوص ٹرمینلز کی ذمے داری 15 اکتوبر 2002 میں سنبھالی۔ پی آئی سی ٹی نے کامیابی کے ساتھ پہلے فیز کی تمام متفقہ ذمے داریوں کو مقررہ مدت یعنی 31 مارچ 2004 سے پہلے مکمل کیا۔ ہم تعمیر و ترقی کے خصوصی پراجیکٹس پر کام کرتے ہیں۔ پی آئی سی ٹی آپریشنز کا آغاز کرتا اورکراچی بندرگاہ پر عام استعمال کے کنٹینر ٹرمینل کو چلاتا ہے۔

کارپوریٹ بروشر

کمپنی پروفائل

  • کمپنی کی حیثیت
  • کمپنی رجسٹریشن کمپنی
  • قومی ٹیکس کمپنی
  • رجسٹرڈ افس/ہیڈ افس کا پتہ
  • فون نمبر
  • فیکس نمبر
  • ای میل ایڈرس
  • عوامی فہرست کمپنی
  • 0043992
  • 1425560-0
  • برتھ # 6-9، مشرق ویرف، کیمیاری، کراچی پورٹ، کراچی.
  • (92-21) 32855701-9
  • (92-21) 32855715
  • info@pict.com.pk

منسلک کمپنیوں اور ویب سائٹ کا لنک

انٹر نیشنل کنٹینر ٹرمینل سروسز انکورپوریٹڈ (ای سی ٹی ایس ای)

مرین گروپ اف کمپنیز

سیکورٹیز ایکسچینج کمیشن آف پاکستان

کراچی پورٹ ٹرسٹ