پاور جینریشن پراجیکٹ
پی آئی سی ٹی 12 اعشاریہ 2 میگا واٹ کی حالیہ کپیسٹی پراپنی بجلی پیدا کرتا ہے۔ پاور ہاوس ٹرمینل کی تمام گھریلو اور کمر شل ضروریات کو پورا کرتا ہے۔
ماحولیاتی تحفظ کے لئےکمپنی کی طرف سے کئی اقدامات اٹھائے گئے بشمول:
اخراج میں کمی
بندرگاہ کے سازوسامان کی ڈیزل سے بجلی پر چلنے کی تبدیلی کے بعد ان کا مسلسل دھیان رکھا جا رہا ہے تاکہ کم سے کم اخراج کو ممکن بنایا جائے۔
ویسٹ مینجمنٹ
کوڑا کرکٹ سنبھالے کا انتظام موجود ہے جس کے مطابق الگ الگ کوڑا علیحدہ طور پر اکٹھا کیا جاتا ہے یعنی نقصان دہ اور بے ضرر کوڑا اور پھر اسی مطابقت سے اس کا ضیاع بھی کیا جاتا ہے۔
سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ
کوڑے کو ڈسپوز کرنے سے پہلے اس پر کام کرنے کے لئے دو عدد سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ موجود ہیں۔ ان میں ڈالے جانے والے کوڑے کے نمونے بھی جائزے کے لئے باقاعدگی سے اکٹھے کیے جاتے ہیں تاکہ ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے۔
ماحولیاتی تعمیل کی سطح میں اضافہ
ہماری کمپنی مسلسل کوشش میں رہتی ہے کہ ٹرمینل کے علاقے میں ماحولیاتی تعمیل کی سطح میں اضافہ ہو۔ ٹرمینل کے اندر گرین بیلٹ بھی بنایا گیا ہے جو کاربن فٹ پرنٹ کو گھٹانے میں معاون ہے
تیل کے بہاؤ پر قابو
تیل کے بہاؤ پر تحریری طریقہ کار موجود ہے۔ اس کے تحت سیکنڈری کنٹینمنٹ ٹرے اور دیگر انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ تیل کے بہاؤ پر قابو رکھنے کے لئےباقاعدہ طور پر سرگرمیوں کر ترتیب دیا جاتا ہے۔
توانائی کا تحفظ
ہماری کمپنی توانائی کے تحفظ کےلئے بھی کوشاں ہے۔ اس کام کے لئے کئی اقدامات لئے گئے ہیں مثلاً سازوسامان کی تبدیلی، اور ایل ای ڈی لائٹس کے ساتھ یارڈ ہائی انٹنسٹی لائٹس ، تھرمل پرنٹرز وغیرہ کے استعمال سےکاغذ کے استعمال میں کمی