وقت کے ساتھ جیسے ہم اپنے سفر میں آگے بڑھتے ہیں ہمیں اعزاز محسوس ہوتا ہے کہ ہماری کامیابی تسلیم کی جا رہی ہے۔ اس سے اوپر یہ کہ ہم اپنی کمپنی کی موجودہ ساخ برقرار رکھنے کی کوشش جاری رکھے ہوۓ ہیں اور آنے والے سالوں میں اُسے اور آگے لیجانا چاہتے ہیں۔

ہمارا سفر

پاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل ایک ناقابل ترین دشواریوں اور کامیابیوں سے بھرپور سفر سے گزری ہے اورمسلسل اپنے مقصد پر نگاہیں مرکوز کیے آگے بڑھتی رہی ہے۔ سالوں سے پی آئی سی ٹی نے کئی کامیا ب منصوبے اور آپریشنز تکمیل تک پہنچائے ہیں اور اب بھی پاکستان کی بہترین کمپنی بننے کا سفر جاری رکھےہوئے ہے۔ اس کو مختلف شعبوں میں اپنی کارکردگی کی بناء پر کئی اعزازات سے نوازا گیا ہے اور اب بھی مستقبل میں تمام ممکنہ پہلوؤں سے ترقی کرنے میں کوشاں ہے۔

2015

باوجود سخت ترین مقابلہ کے، 2015 میں کمپنی نے اپنے قیام کے آغاز سے لیکر تب تک آمدنی اور کام کی شرح دونوں میں بہترین ترقی دکھائی۔ 2015 میں پاکستان سٹاک ایکسچینج نے 25 بہترین کمپنیوں کی فہرست میں اسے پانچواں مقام دیا اورایمپلوائیر فیڈریشن آف پاکستان نے سروس کے شعبے میں بہترین پریکٹسز کے لئے اسے تیسرا درجہ دیا۔ پی آئی سی ٹی نے مینجمنٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے کاپوریٹ ایکسی لینس ایوارڈ بھی حاصل کیا۔

  • پاکستان سٹاک ایکسچینج نے 25 بہترین کمپنیوں کی فہرست میں اسے پانچواں مقام دیا
  • اورایمپلوائیر فیڈریشن آف پاکستان نے سروس کے شعبے میں بہترین پریکٹسز کے لئے اسے تیسرا درجہ دیا۔
  • پی آئی سی ٹی نے مینجمنٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے کاپوریٹ ایکسی لینس ایوارڈ بھی حاصل کیا۔

2014

2014 میں کمپنی مسلسل اپنی کارکردگی بہتر بنانے میں مشغول رہی اور اس پر سال کا قابل ِ تعریف اختتام کیا۔ بے انتہا مقابلے کے باوجود کمپنی مضبوطی سے کام کرتی رہی اور قابلِ ذکر سنگِ میل کا حصول کیا۔ لہٰذا 31 دسمبر 2014 تک کمپنی نے کنٹینرز سنبھالنے میں مثبت ترقی دکھائی اور پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کی 25 بہترین کمپنیوں کی فہرست میں پانچوا ں درجہ حاصل کیا۔ اس سال او ایچ سی میں بہترین پریکٹسز کے شعبے میں ایمپلوائیر فیڈ ریشن آف پاکستان کی جانب سے دوسرے درجے پر رہی۔

  • پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کی 25 بہترین کمپنیوں کی فہرست میں پانچوا ں درجہ حاصل کیا
  • اس سال او ایچ سی میں بہترین پریکٹسز کے شعبے میں ایمپلوائیر فیڈ ریشن آف پاکستان کی جانب سے دوسرے درجے پر رہی۔

2013

سال 2013 میں کمپنی نے کنٹینرز کے سنبھالنے میں اضافہ کیا، لنگر گاہی میں بہتری، اور آمدنی اور منافع کی شرح میں اضافہ ظاہر کیا۔ پی آئی سی ٹی کنٹینر ہینڈلینگ مارکیٹ میں اپنی ساخت قائم رکھنے میں کامیاب رہی۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج لمیٹڈ(پی ایس ایکس) کی 25 بہترین کمپنیوں کی فہرست میں چھٹا درجہ ایپملوائیر فیڈریشن آف پاکستان کی طرف سے دونوں، کام کی جگہ کے ماحو ل میں دوسرا درجہ اور او ایچ ایس ای میں بہترین پریکٹسز کے لئے تیسرا درجہ حاصل کیا۔ پی آئی سی ٹی نے فائیر پروٹیکشن ایسوسی ایشن آف پاکستان می جانب سےفائیر اینڈ سیفٹی کا اعزازی تمغہ بھی جیتا۔

  • پاکستان سٹاک ایکسچینج لمیٹڈ(پی ایس ایکس) کی 25 بہترین کمپنیوں کی فہرست میں چھٹا درجہ
  • درجہ ایپملوائیر فیڈریشن آف پاکستان کی طرف سے دونوں، کام کی جگہ کے ماحو ل میں دوسرا درجہ اور
  • او ایچ ایس ای میں بہترین پریکٹسز کے لئے تیسرا درجہ حاصل کیا۔ پی آئی سی ٹی نے فائیر پروٹیکشن ایسوسی ایشن آف پاکستان می جانب سےفائیر اینڈ سیفٹی کا اعزازی تمغہ بھی جیتا۔