ٹرمینلز میں داخلے کا طریقہ ِ کار

پاکستانی شہری

دستاویزات

 صرف درج ذیل معلومات کی تحریری فراہمی یا مستند ذرائع /آفیشل سےای میل وغیرہ کے موصول ہونے پر ہی وزٹرز کے پاس پر کام کیا جائے

  • وزٹر کا نام
  • وزٹ کی تاریخ اور وقت
  • وزٹ کا مقصد
  • مقام/شخص جس سے ملنا ہے
  • شناختی کارڈ نمبر
  • کمپنی کا نام (اگر آفیشل ہے تو)
  • عہدہ
  • کانٹریکٹر کا نام، ملازمت کی نوعیت، کام کی جگہ اور شناختی کارڈ کی کاپی اور کانٹریکٹر کی پاس جاری کرنےدرخواست(کمپنی کےلیٹر ہیڈ پر) کے ساتھ مزدوروں کی فہرست

پاس کا حصول

درج ذیل کے ساتھ کمپنی سیکیورٹی مینجر /پی ایف ایس او کو کارڈ جاری کرنے کے لئے/پاس سیکشن سے تحریری پاس(سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ)مطلع/درخواست کرے گی

  • مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ مطلوبہ فارم
  • پی آئی سی ٹی کے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کی تائید پی آئی سی ٹی کے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کی تائید

بین الاقوامی شہری

  • بین الاقوامی شہریوں کو اندر آ نے کے لئے متعلقہ حکومتی ڈیپارٹمنٹ( مثلاً وزارتِ داخلہ، اسلام آباد/ ہوم ڈیپارٹمنٹ آف سندھ، منسٹری آف پورٹس اینڈ شپنگ اینڈ ڈائریکٹر نیول انٹیلی جینس/ڈوک سیکیورٹی آرگنائزیشن) سے پہلے اجازت لینی ہو گی ۔

جہازوں کا عملہ

  • بین الاقوامی جہاز کے عملے کو یہاں داخل ہونے/یا باہر جانے کی اجازت ایف آئی اے ایمیگریشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ پرمٹ (اجازت نامہ) پر دی جائے گی۔ بین الاقوامی جہاز کے عملے کو عارضی طور پر(ایک دن کے لئے) جانے کی اجازت ہو گی
  • بین الاقوامی جہاز کے عملے کو یہاں داخل ہونے/یا باہر جانے کی اجازت ایف آئی اے ایمیگریشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ پرمٹ (اجازت نامہ) پر دی جائے گی۔ بین الاقوامی جہاز کے عملے کو عارضی طور پر(ایک دن کے لئے) جانے کی اجازت ہو گی

کیا یاد رکھا جائے

پی آئی سی ٹی نے چند ہدایات ترتیب دیں ہیں جو سیکیورٹی چیک کے دوران ایک شخص کو یاد رکھنا لازم ہے ورنہ ٹرمینل میں داخل ہونے کےلئے سیکیورٹی کلئرینس نہیں دی جائے گی۔

  • ٹرمینل میں وزٹ پر اصلی شناختی کارڈ کی دستیابی
  • ٹرمینل میں داخل ہونے سے پہلے موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ ضرور پہن لیں۔
  • گاڑی کو متعین جگہ پر پارک کی جائے
  • سیکورٹی چیک میں تعاون کیا جائے جب گاڑی کی درج ذیل حصوں کو چیک کیا جا رہا ہو۔
  • بُوٹ (کار کی ڈگی)
  • ڈیش بورڈ
  • انڈر وہیکل انسپکشن میرر سے فرش کی جانچ
  • انڈر وہیکل انسپکشن سسٹم(یو وی آئی ایس) کے ذریعے جانچ

کن چیزوں سے کنارہ کیا جائے

ٹرمینل ایک ممنوعہ علاقہ ہے لہٰذا بندرگاہ کے علاقے میں چند اشیاء/افعال کی سخت پابندی ہے اور جن سے ٹرمینل میں داخلے پر آپ کو کنارہ کرنا ہے۔

  • کسی بھی قسم کی تصویر کشی (فوٹو گرافی)
  • ٹیکسی/آٹو۔ رکشا، ہاکرز یا پبلک ٹرانسپورٹ
  • ہتھیار اور اسلحہ
  • دھماکہ خیز مواد
  • چھری /چاقو وغیرہ ( جو ہتھیار کے طور پر استعمال ہو سکتا ہو)
  • ایندھن اور بھڑکنے والا مواد
  • ایندھن اور بھڑکنے والا موادl
  • فرٹیلائزر
  • نشہ آور ادویات

سند یافتہ آئی ایس پی ایس کوڈ کمپلینٹ

پی آئی سی ٹی کو آئی ایس پی ایس کوڈ کی پاسداری پر سند دی گئی ہے جو کہ انٹر نیشنل میریٹائم آرگنائزیشن (آئی ایم او) کا اختیار کردہ ایک بین الاقوامی ڈھانچہ ہے اور جس کے ذریعے بحری جہاز اور بندرگاہوں کو بین الاقوامی دہشت گردی کو روکنا ہے۔