ہماری کمپنی کا بورڈ کمپنی کے آپریشنز پر موثر نگرانی رکھے ہوئے ، دباؤ کو جانچنے کی کے لئے ڈھانچے مرتب کرتی ہےاور سربراہی کے معاملات میں راہنمائی فراہم کرتی ہے۔

وضاحت:

ہمارا بورڈ اس ذمہ داری کو تسلیم کرتا ہےکہ کمپنی کے آپریشنز کی موثر نگرانی بورڈ اور اس کی کمیٹی کی سہ ماہی میٹنگز کے ذریعے کی جائے

بورڈ کارکردگی پر بات کرنے کے لئے اور اس مقابلے سے پُر ماحول میں کاروبار کے لئےمستقبل کی حکمت عملی تیار کرنے پر سال میں چار مرتبہ ملتا ہے۔ یہ دورانِ سال اپنی کارکردگی کا خود بھی جائزہ لیتا ہے۔ اس کا مجموعی مقصد یہ ہے کہ بورڈ کی کارکردگی کا جائزہ لے اور مستقبل میں بہتری کے لئے اہم جگہوں کی نشاندہی کرے۔ بورڈ کو اپنی بورڈ میٹنگز کے لئے وقت پر سپورٹنگ دستاویزات اور تفصیلی ایجنڈے دیے جاتے ہیں

ڈائریکٹر بشمول آذاد ڈائریکٹر کے بھرپور طور پر شرکت کرتے ہیں اور بورڈ کے فیصلوں کے عمل میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔ بورڈ عبوری اکاؤنٹس ، رپورٹس اور دیگر مالیاتی اور شماریاتی معلومات کی بناء پرکمپنی کے مالیاتی آپریشنز اور حالات کا باقاعدگی سے جائزہ لیتا ہے۔

کمیٹیاں

بورڈ ایک آذاد آڈیٹ کمیٹی اور ایک ہیومن ریسورس اور ریمیونریشن کمیٹی کی تشکیل کرتا ہے تاکہ کمپنی کے انتظام اور نگرانی میں مزید استحکام آئے۔ ہمارے اندرونی آڈیٹ ڈیپارٹمنٹ کی سرگرمیاں آڈیٹ کمیٹی کے زیرِ نگرانی سر انجام دی جاتی ہیں جوسہ ماہی طور پرانٹرنل آڈیٹ رپورٹس کا جائزہ لیتے ہوئے اس ڈیپارٹمنٹ کی کارگردگی کی نگرانی کرتا ہے اورشناخت کردہ کنٹرول کے مسائل پر بورڈ کو اس کے نتائج اور حل کے لئے وضاحت دیتا ہے۔

بورڈ کی آڈیٹ اور ہیومن ریسورس اینڈ ریمیونریشن کمیٹی بورڈ کے کاموں کو مضبوطی بخشنے کے لئے باقائدگی سے ملاقات کرتی ہیں۔

ضابطہِ اخلاق

کمپنی کے ضابطہِ اخلاق کی بنیادی قدریں انسانی حقوق اور عملے کے مفاد کے احترام کے ساتھ ساتھ ایمانداری، سالمیت اور حوصلہ افزائی پر مبنی ہیں۔ کمپنی کا ضابطہِ اخلاق کئی اخلاقی معیاروں پر ہدایت کرتا ہے جن میں ذاتی مفاد اور عملے کے حقوق وغیرہ شامل ہیں۔ بورڈ اس بات کی یقین دہانی کرتا ہے کہ یہ ضابطہ تمام عملے تک پہنچایا جائے، وہ اس کو سمجھیں اور اس پر عمل درآمد بھی ہو۔ اس ضابطے پر عام معمول میں عمل درآمد کروانے کی ذمے داری سینئر مینجمنٹ کی ہے

شئیر ہولڈنگ کے نمونے

31 دسمبر 2017 تک کے شئیر ہولڈنگ کے نمونے اس پیج کے ساتھ منسلک ہیں۔ڈائیر یکٹر، عہدیداران اور ان کے اہلِ جانہ اور چھوٹے بچوں نےدورانِ سال کمپنی کے شئیرز میں کوئی ٹرانسزیکشن نہیں کی سوائے ان کے جو شئیر ہولڈنگ کے نمونوںمیں ظاہر کیے گئے ہیں۔ چیف ایگزیکیوٹو آفیسر، چیف آپریٹنگ آفیسر، چیف فائناشیل آفیسر، چیف انٹرنل آڈیٹر، کمپنی سیکریٹری اور دیگر اشخاص کو بورڈ کی جانب سے اعلیٰ عہدوں پر تعا ئنات کیا گیا ہے۔

آڈیٹرز

ارنیسٹ اینڈ ینگ فورڈ روڈز

چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ، سکست فلور، پروگریسو پلازا، بیوماؤنٹ روڈ، پی او بوکس، ۱۵۵۴۱، کراچی -0

قانونی مشیر

اثمانی اینڈ اقبال