پی آئی سی ٹی ا ن 25 کمپنیوں میں سے ایک ہے جو کامیابی کی بلند سطح پر ہے۔ ہماری کمپنی کی کامیابی کا کچھ سہرا اس جدید ترین ٹیکنالوجی کے سر جاتا ہےجو ہم اپنے آپریشنز میں استعمال کرتے ہیں تاکہ ہماری کمپنی سرِ فہرست رہے۔

وضاحت:

پی آئی سی ٹی ا ن 25 کمپنیوں میں سے ایک ہے جو کامیابی کی بلند سطح پر ہے۔ ہماری کمپنی کی کامیابی کا کچھ سہرا اس جدید ترین ٹیکنالوجی کے سر جاتا ہےجو ہم اپنے آپریشنز میں استعمال کرتے ہیں تاکہ ہماری کمپنی سرِ فہرست رہے۔ یہ ہماری کمپنی کی حکمت ِ عملی ہے کہ تیز ترین مقابلے کو اپنی قابلیت اور کارکردگی میں اضافہ کر کے اور اپنے صارفین کے لیے سروسز کو مزید بہتر بناتے ہوئے مات دی جائے اور کام میں اس طرح ثابت قدم رہا جائے جو تمام متعلقین اور خصوصاً اس برادری جس میں ہم رہتےہیں اور جو ہمارےصارفین کی بنیاد ہے، ان سب کے بہترین مفاد میں ہو۔ حالیہ طور پر ہماری کمپنی 6 عدد ایس ٹی ایس (شِپ ٹو شور کرین)، 20 عدد آر ٹی جی (ربر ٹائر گینٹری)، 11 عدد آر ایس(ریچ سٹیکر)، 35 عدد پی ایم (پرائم موور)، 16 عدد ایف ایل(فورک لفٹ) اور 3 عدد ایم ٹی وائے(ایمپٹی ہینڈلر) کو آپریٹ کر رہی ہے۔

شپ ٹو شور (ایس ٹی ایس)

کرینز

پی آئی سی ٹی میں دو عدد ایس ٹی ایس پوسٹ پینا میکس ہیں اور 4 عدد سُپر پوسٹ پینا میکس ہیں جن میں ایک وقت میں 20 فٹ کے کنٹینرز کو ٹرانسپورٹ کرنے کی صلاحیت ہے۔ یہ کرینز ہمارے ٹرمینل پر استعمال میں لائے جاتے ہیں کہ کنٹینر جہازوں سے ٹریلر تک ان انٹر ماڈل کنٹینرز کو لوڈ یا ان لوڈ کیا جائے جن کو سٹوریج یارڈ تک لیجانا ہو۔ ایس ٹی ایس کرین ڈوک سائیڈ گینٹری ہے جو 41 ایم ٹیز(سنگل)/65 ایم ٹیز(ٹوین)/85 ایم ٹیز(انڈر ہُک) کا وزن باحفاظت اٹھا سکے اوراس کی 46 میٹر تک (پوسٹ پینا میکس)اور 54 میٹرز (سُپر پوسٹ پینا میکس) تک آؤٹ ریچ ہے۔

آر ٹی جی، آر ایس، ایم ٹی وائے

: ربر ٹائر گینٹری کا استعمال کنٹینرز کو سٹیک کرنے یا گراؤنڈ کرنے کے لئے انٹر ماڈل آپریشنز میں ہوتا ہے جبکہ ریچ سٹیکرز کنٹینرز کو تھوڑے فاصلے تک لے جانے یا ان کا ڈھیر لگانے کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔ ایمپٹی کنٹینر ہینڈلر ریچ سٹیکرز کی ایک قسم ہیں جو ٹرمینل پر صرف خالی کنٹینرز کو فوری اور موثر طور پر سنبھالنے کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔

فورک لفٹ(ایف ایل):

ریچ سٹیکر کے مقابلے میں فورک لفٹ نچلی سطح کی سٹیکنگ کرتا ہے اور اس کی سٹوریج کی قابلیت کم ہوتی ہے لیکن پھر بھی فورک لفٹ کا استعمال کافی بڑھتا جا رہا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اسکے فورک قابلِ ترتیب ہیں جو اٹھائے بھی جا سکتے ہیں اور نیچے بھی کیے جا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ وزن کو دیکھتےہوئے آپریٹر ماسٹ کو ایک طرف جھکا سکتا ہے تاکہ بلیڈز کا زاویہ زمین کی طرف ہو اور فورک سے پسلنے کا خدشہ کم ہو۔ ایک طرف جھکنے سے نا ہموار زمین پر آپریٹ کرنے میں بھی تھوڑی معاونت ملتی ہے۔

پرائم موور (پی ایم):

پرائم موور بندھے ہوئے وزن یا ٹریلر والے وزن کو کھینچنے میں استعمال ہوتے ہیں۔ یہ بڑے ٹرانسپورٹرز ہیں جو بڑے سائز کے ایسے وزن کو یہاں سے وہاں لے جاتے ہیں جو بغیر کسی نگرانی کےروڈ پر لے جانے کے لئے بہت بڑے ہوں ، ایک بھاری بھرکم روڈ پر چلنے والی یا روڈ سے ہٹ کر چلنے والی گاڑی ڈیزائن کی گئی ہے جو ڈرار بار کا استعمال کرتے ہوئے غیر معمولی طور پر بڑے وزن کو کھینچ یا دھکیل سکے۔