انٹرپرائز ریسورس پلاننگ
پی آئی سی ٹی میں ، ہم کمپنی کےہر پہلو میں جدت کی توقع کرتےہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہم اپنی کمپنی کےآپریشنز کے لئے جدید ترین سافٹ وئیرز اور ڈیٹا بیس سسٹم کا استعمال کرتے ہیں۔ ہم اس بات میں یقین رکھتے ہیں کہ اپنی سروسز کو اپنے صارفین کی حالیہ طلب کے مطابق بہتر بناتے رہیں اور ان کے لئے آسانی پیدا کرتے رہیں۔
پی آئی سی ٹی اپنے ریلیشنل ڈیٹا بیس مینجمنٹ سسٹم کےطور پر اوریکل کا استعمال کرتا ہے؛ جو ایک قابل اعتماد اور سب سے ذیادہ استعمال کیا جانے والا ریلیشنل ڈیٹا بیس سٹم ہے۔ اوریکل ہمیں سٹریٹجک روڈ میپس تیار کرنے میں مدد کرتا ہے اور ہمارے سفر کو کسی بھی ایک نقطے سے کلاؤڈ پر لے جاتا ہے: نئی کلاؤڈ ڈپلوائمنٹ، لیگیسی اینوارومنٹس اور ہائبرڈ ایمپلی منٹیشنز۔
انٹر پرائز ریسورس پلاننگ(ای آر پی) اور ڈیٹا مینجمنٹ پروگرام کے لئےپی آئی سی ٹی ایس اے پی کا استعمال کرتا ہے۔ ایس اے پی انٹر پرائز ایپلیکیشن سافٹ وئیر کے لئے دنیا کا سب سے بڑا پروائڈر ہے جو 1972 میں قیام میں آیا اور اس کا ہیڈ کواٹر وال ڈورف جرمنی میں واقع ہے۔ ایس اے پی کمپنیوں کو کینسر کے علاج سے لیکر سیلاب کے بچاؤ تک پر کام کرنے میں مدد کرتا ہے۔
پی آئی سی ٹی نیوس کا استعمال کرتا ہے جو آپریشنل ٹیکنالوجی فراہم کرنے کا ذریعہ ہے جس کی بدولت ہم اپنے صارفین کے لئے اپنی کارکردگی کو بہتر اور موثر بنا سکتے ہیں۔ نیوس کارگوٹیک کاپوریشن کا حصہ ہے، وہ 25 سال کے ذیادہ عرصے سے آپریشنل ٹیکنالوجی فراہم کر رہا ہے جو دنیا کے بہترین ٹرمینل آپریٹرز کی کارکردگی میں اضافہ کرتا ہے۔
پی آئی سی ٹی ہماری ویب سائٹ پرموجود چند کنٹینر ٹرمینل ای سروس میں ترقی لایا ہے جس میں انٹرنیشل کارگو ٹرمینل کنٹینر ٹریکنگ، ان لائن بلنگ، ایس ایم ایس اینکوئری اور کراچی میں انٹر نیشنل کنٹینر ٹرمینل ویسل شیڈیولنگ شامل ہے۔