https://cdnweb.pict.com.pk/s3fs-public/2022-02/banner-2_5.jpg

پاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ساتھ تعمیر، کام اور منتقلی کے معاہدے کے تحت 2002 میں کراچی پورٹ پر کام شروع کیا۔ یہ معاہدہ 2002 سے شروع ہونے والے 21 سالوں کے لیے کراچی پورٹ پر ایک مشترکہ صارف ٹرمینل کی خصوصی تعمیر، ترقی، آپریشن اور انتظام کا احاطہ کرتا ہے۔

PICT انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل سروسز انکارپوریٹڈ (ICTSI) کا ایک ذیلی ادارہ ہے، جو 20 ممالک میں 34 ٹرمینلز کے ساتھ ایک عالمی بندرگاہ آپریٹر ہے اور فلپائن میں شامل ایک کمپنی ہے۔

کمپنی کی حیثیت

پبلک لسٹڈ کمپنی

کمپنی رجسٹریشن کمپنی

0043992

قومی ٹیکس نمبر

1425560-0

رجسٹرڈ آفس/ہیڈ آفس کا پتہ Plot No. 25/1-A, Street No. 5, Muslimabad, Jamshed Town, Karachi – Pakistan
فون نمبر

(92-21) 37442366

فیکس نمبر

(92-21) 32855715

ای میل اڈریس

info@pict.com.pk

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

وابستہ کمپنیاں اور ویب سائٹ کے لنکس

بین الاقوامی کونٹینر ٹرمینل سروسز انک [ICTSI]

سیکیورٹیز ایکسچینج کمیشن آف پاکستان

کراچی پورٹ ٹرسٹ

 

ہمارا وژن

کراچی پورٹ پر تجارت کے لیے انتخاب کا کنٹینر ٹرمینل بنیں۔

 ہمارا مشن

بین الاقومی تجارت کے لئےکسٹمر کی ضرورت کو سامنے رکھتے ہوئے سروسز فراہم کرنے والا قابل اعتماد ترین پورٹ گیٹ وے بننا

 

 

 

ترقی

ہمارے کام کرنےکا مقصد آگے بڑهنا ہے: انفرادی ترقی، کاروباری ترقی، اور ایک عالمی ادارے کی حیثیت سے ترقی۔ زندگیوں کی بقاء سے بڑھ کر ہم ذاتی اقدار اور وقار کے لئے کام کرتے ہیں ۔ ہم اس بات میں یقین رکھتے ہیں کہ جیسے جیسے ہم خود کو ذاتی اور پروفیشنل طور پر بہتر کرتے جاتے ہیں تو ساتھ ساتھ پی آئی سی ٹی کی متواتر ترقی اور استحکام کا سبب بنتے ہیں۔

 

جان فشانی

ہم اپنے کام کو اولین درجہ دینے کے غرض سےاور ایمان داری سے ذمے داریاں نبھانے پر یقین رکھتے ہوئےاپنے اہداف پر بہت محنت سے کام کرتے ہیں ۔ ہم اپنی طے شدہ ذمے داریوں سے بڑھ کر کام کرنے پر رضامند رہتے ہیں۔ ہماری کمپنی میں درمیانے درجے کی کو ئی جگہ نہیں ہے۔ مرکوز، پابندِ وقت اور وقف شدہ چند ایسی خصوصیات ہیں جن پر پی آئی سی ٹی کا عملہ سمجھوتہ نہیں کرتا۔

 

ہمدردی

ہم احساس کرتے ہیں؛ ہم احترام کرتے ہیں۔ ہم پی آئی سی ٹی کو متحرک رکھنے کے غرض سے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو یقینی بناتے ہیں اور اس لئے بھی کہ بندرگاہ کے تمام متعلقین کے ساتھ ہمارا رشتہ مستحکم رہے۔ ہم اپنے خاندانوں کو چلانے کے لئے، اپنے واجبات کی ادائیگی کے لئے یا کسی ضرورت مند رشتے دار یا پڑوسی کی معاونت کے لئے کام کرتے ہیں۔ ایک دوسرے کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے اور ایک دوسرے پر انحصار کو مانتے ہوئے پی آئی سی ٹی نے جو معیار حاصل کیا ہے اس کی بناء پر ہم کام کی جگہ پر یگانگت کی قدر کرتے ہیں اور اس کے لئے کوشاں ہیں۔

احتساب

ہم اپنے کام کی قدر کرتے ہیں اور اپنے افعال کی ذمے داری اٹھاتے ہیں۔ اس بات پر یقین رکھتے ہوئے کہ کام میں مثبت سوچ اور خود اعتمادی نا صرف ہمارے لئے بلکہ کمپنی کے لئے بھی مثبت نتائج پیدا کرتی ہے، ہم مثبت رویہ رکھتے ہیں۔ پی آئی سی ٹی اور اس کا عملہ تعیناتی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔